چین پاکستان کو فوری طور پر 2 بلین ڈالر قرض دینے پر آمادہ

Published on July 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10 بلین ڈالر سے تجاوز کرچکا، غیر ملکی زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال بہتر کرنے کیلئے چین میدان میں آگیا۔نئی حکومت کو معاشی طور پر سہارا دینے اور پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال بہتر کرنے کیلئے چین پاکستان کو فوری طور پر 2 بلین ڈالر قرض دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق مذکورہ قرض میں سے ایک بلین ڈالر پہلے ہی قومی خزانے میں آچکے ہیں۔ سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس وقت غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10 بلین ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مرکزی ترجمان نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کیا چین کی جانب سے دیے جانے والے 2 بلین ڈالر قرض میں سے ایک بلین ڈالر پاکستان کو مل جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy