یورپین آرگنائزیشن برائے نیوکلیئرریسرچ کونسل(سرن) نے اپنے حالیہ اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان کو اسکا ایسوسی ایٹ ممبرمنتخب کرلیا ہے

Published on September 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

289459-CERN-1411165222-741-640x480اسلام آباد (یو این پی) یورپین آرگنائزیشن برائے نیوکلیئرریسرچ کونسل(سرن) نے اپنے حالیہ اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان کو اسکا ایسوسی ایٹ ممبرمنتخب کرلیا ہے۔ پاکستان کو باقاعدہ طور پر اس تنظیم کا ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کے سرٹیفکیٹ پر رسمی دستخط کرنے کی تقریب پاکستان میں ہوگی جب سرن کے ڈی جی پاکستان کا دورہ کرینگے۔ اس حوالے امیدظاہرکی جارہی ہے کہ وہ نومبر سے دسمبر کے دوران اپنا دورہ شیڈول کرینگے۔ سرن کے رکن ممالک کی تعداد 21 ہے جنکی اکثریت یورپ میں سے ہے،اس کے 3 ایسوسی ایٹ اور 5 آبزرور ریاستیں ہیں۔ سرن کی اعلیٰ سطح کی تکنیکی کمیٹی نے ایسوسی ایٹ ممبرکی رکنیت دینے سے قبل پاکستان کا دورہ کیا جس میں ان پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے جنکی رکنیت سازی کیلیے ضرورت ہوتی ہے۔ ممبرشپ کے بعدپاکستانی سائنسدانوں کو بڑے سائنسی مشاہدات میں شرکت کرنے کے باقاعدگی کے ساتھ مواقع میسر آئیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme