تحصیل احمد پور سیال کی 16 یونین کونسلوں کے مختلف وارڈز سے نو امید وار برائے کونسلر بلا مقابلہ منتخب

Published on November 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,456)      No Comments

7777
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل احمد پور سیال کی 16 یونین کونسلوں کے مختلف وارڈز سے نو امید وار برائے کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں یونین کونسل 65 کے وارڈ ایک سے فرحت عباس ،وارڈ دو سے قیصر خان،وارڈ چار سے محمد طاہر نسیم اور یونین کونسل 66 کے وارڈ تین سے محمد عارف شامل ہیں ۔اس کے علاوہ یونین کونسل 74 کے وارڈ ایک سے مختار حسین ،وارڈ دو سے نور محمد ،وارڈ پانچ سے سلیم محمد یونس ،وارڈ چھ سے خیرات علی اور یونین کونسل 79 کے وارڈ ایک سے محمد اسحاق بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو ئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلر کی کامیابی کا حتمی نوٹیفیکیشن پانچ دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ضلع میں پانچ نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع بھر میں سے 134 پولنگ اسٹیشنون کو انتہائی حساس قرار
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع میں پانچ نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع بھر میں سے 134 پولنگ اسٹیشنون کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ضلع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر ایک ہزار 84 پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے جنہیں سیکورٹی کے لحاظ سے تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے لحاظ سے 134پولنگ سٹیشن کو اے پلس ،333 کو اے اور 617 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔حساس پولنگ اسٹیشنوں سمیت تمام پولنگ سٹیشنوں کی سیکورٹی کیلئے متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے جس کے تحت پولنگ کے دن ضلع میں چار ہزار پولیس اہلکاروں سمیت فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔

تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو نو جوان جاں بحق
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو نو جوان جاں بحق ہو گئے ۔موضع میرنے والا کے رہائشی دو نوجوان 30 سالہ فخر اور 40 سالہ رانا شانی میرنے والا میں موٹر سائیکلوں پر آمنے سامنے آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس سے رانا شانی موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔حادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے نوجوان فخر کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت قریبی علاقے اشرف آباد کے نجی ہسپتال میں پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes