وزیراعظم نوازشریف (آج) نیویارک روانہ ہونگے

Published on September 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

11
اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف ایک چھوٹے وفد کے ہمراہ (آج) منگل کو نیویارک روانہ ہونگے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم نوازشریف کی نیویارک کے دورہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف، امریکی نائب صدر جوبائیڈن اورکئی دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہی اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کرینگے۔ ترجمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف متعدد عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes