نامور سربین ٹینس سٹار اینا آئیوانووچ نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

Published on December 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 909)      No Comments

7
بلغراد (یوا ین پی) سربیا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینا آئیوانوچ نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کی بنیادی وجہ صحت میں ناکامیوں اور انجری سے مکمل فٹ نہ ہونہ بتایا ہے۔ 29 سالہ اینا آئیوانووچ کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، ابھی تو میں نے اپنی کامیابیوں پر اتنا جشن بھی نہیں منایا تھا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے 15 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کے علاوہ 5 آئی ٹی ایف ٹائٹلز اپنے نام کیے ، وہ سربیا کہ شہر بیل گریڈ میں پیدا ہوئیں۔ انکا کہنا ہے کہ کھیل میں جیتنے کیلئے اور آگے پڑھنے کیلئے مکمل فٹ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوشش بہت کی کہ کھیل میں واپس آجاؤں مگر اب بہت مشکل ہوگیا ہے۔ واضح رہے انہوں نے 2008ء میں کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس دوران وہ 12 ہفتے ڈبلیو ٹی اے کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر رہیں تھیں۔ 2016ء میں وہ انہوں نے ومبلڈن سے یو ایس اوپن تک ایک میچ بھی نہ جیت سکیں۔ اس دوران بھی وہ کلائی اور پاؤں کی انجریز کی وجہ سے سیزن کے درمیان میں دستبردار ہوگئیں تھیں۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے وقت اینا آئیوانووچ عالمی رینکنگ میں65 ویں نمبر پر تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes