بحریہ ٹاؤن کراچی میں جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کا افتتاح

Published on April 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

کراچی(یو این پی )رنگ برنگی روشنیوں میں گھرا میوزک کی بیٹ پر جھومتا جنوبی ایشیا کا پہلا ڈانسنگ فاونٹین بحریہ ٹاون کراچی کی زینت بن گیا۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے بحریہ فاؤنٹین کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں غیر ملکی سیاح کم آتے ہیں۔ محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر بحریہ ٹاون کا نصب العین ہے۔ جگمگاتی رنگ برنگی لائٹس کے ساتھ موسیقی کے تڑکے نے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فوارے کو بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے۔ 250 سے زائد فاؤنٹین جیٹس، 180 فٹ اونچائی کو چھوتے واٹر جیٹس، 2 واٹر اسکرینز، 350 ایل ای ڈی لائٹنگ پراجیکشن، لیزر اور فلیم تھروور سے مزین یہ فوارہ پاکستان کے سیاحتی مقامات میں ایک شاندار اضافہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy