روسی صدر ولادی میر پیوٹن جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت پرآمادہ ہو گئے

Published on September 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

22
ماسکو ۔۔۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت پرآمادہ ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جی ٹونٹی کا باقاعدہ اجلاس رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں منعقد ہو گا۔ روسی صدر کے جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اطلاع ان کے پریس سیکرٹری دمیتری پیسکوو نے دی۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز آسٹریلوی وزیر خارجہ جولیابیشب نے بیان دیا تھا کہ اس وقت جی ٹونٹی کے بعض رکن ممالک یوکرینی بحران کے باعث روسی موقف کی وجہ سے جی ٹونٹی اجلاس میں روسی صدر کی شرکت کیخلاف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی وزیر خارجہ جوہوکی نے اپنے ایک بیان میں یہ کہا کہ جی ٹونٹی سمٹ کے شرکاء روسی صدر پیوٹن کی اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy