کورونا وائرس: پنجاب حکومت نے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا

Published on March 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کر دیئے گئے اور روزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25 لاکھ گھرانوں کو 4 ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیں گے جس کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا کو گفتگو کترے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریض 530 ہیں جبکہ ڈی جی خان میں 207، منڈی بہاوالدین4، ملتان75، ناروال1، لاہور 119، رحیم یار خان 1،گجرات 51، سرگودھا 2،گوجرانوالہ 10،اٹک 1،جہلم 19،بہاولنگر1،راولپنڈی 15، میانوالی2، فیصل آباد 9،ننکانہ صاحب 2 اورخوشاب ایک مریض ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس کے82مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں اورخاص طورپر دیہاڑی دار طبقہ اورمزدور اس کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ہمیں ان کی مشکلات کا بھر پور احساس ہے،ہم ان کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes