ایشین گیمز میں چین کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

Published on September 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 867)      No Comments

22
انچیون۔۔۔ ایشین گیمز 2014 میں چین کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں اب تک کے مقابلوں میں چین میڈل ٹیبل پر 40 سونے کے تمغوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ جنوبی کوریا 19 گولڈ کے ساتھ دوسرے اور جاپان 16 گولڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایشیائی ممالک کے مابین مختلف کھیلوں کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں جس میں چین 40 گولڈ، 22 سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ چین کے مجموعی تمغوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ میزبان ملک جنوبی کوریا 19 سونے اتنے ہی چاندی اور 21 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جاپان 16 طلائی، 22 چاندی اور اتنے ہی کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے جبکہ قازقستان 4 گولڈ اتنے ہی چاندی اور 10 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ شمالی کوریا اور منگولیا تین ، تین گولڈ کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے جبکہ ملائیشیا، چائنیز تائپے اور میانمار دو، دو گولڈ کے ساتھ بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ ویتنام، ایران، کویت، ہانگ کانگ، بھارت اور تھائی لینڈ نے ایک، ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ 24 ویں نمبر پر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes