ق لیگ آ ئندہ ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی رانا عظیم خاں

Published on October 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں کی گونج ابھی کم نہیں ہوئی لوگ ہمارے سنہری دور کوآ ج بھی یاد کرتے ہیں
فیصل آباد (یو این پی) مسلم لیگ (ق) ضلع فیصل آبادکے سابق صدررانا محمد عظیم خاں کو جوائنٹ سیکرٹری پنجاب نامزد ہونے پر ان کے اعزاز میں مسلم لیگ (ق)کے کارکنان کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں رانا جاوید کوثر ‘ڈاکٹر جاوید اصغر ‘ تنویر شیراز ‘ سینئر ضلعی نائب صدر چوہدری محبوب الہی ‘ سٹی جنرل سیکرٹری حافظ رانا ارشد’ عطااللہ رندھاوا’ چوہدری شہباز جٹ’ رانا رﺅف’ملک اویس’ رانا ثناءاللہ’ رانا عمران امین’ عبدالغفور گجر’ ملک شاہد ودیگر کارکنان کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ کارکنان نے رانا عظیم خاں کے پارٹی قیادت کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ پارٹی کے تنظیمی معاملات بہتر انداز میں چلانے کے علاوہ ق لیگی ورکرز کو فعال اور نئے دوستوں کو شامل کرتے ہوئے اوپر لے کر جائیں گے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رانا عظیم خاں نے کہا ہے کہ ق لیگ آ ئندہ ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی تحصیل لارڈ میئر کیلئے مخلص محنتی اور ایماندار امید واروں کے چناﺅ کیلئے جلد ہی لائحہ عمل طے کیا جائیگا ‘ انہوں نے عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق رکھیں ہم اللہ کے فضل وکرم سے اچھے مخلص امیدوار میدان میں اتاریں گے جس کیلئے ہماری ضلعی’ سٹی تنظیم اور تمام ونگز نے پورے پنجاب میں بھر پور ورک شروع کر دیا ہے اور اپنی کارکردگی کی بنیادپر بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں کی گونج ابھی کم نہیں ہوئی لوگ ہمارے سنہری دور کوآ ج بھی یاد کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes