جھنگ کے سیلابی علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے 22 بوتھ قائم کر دئیے گئے

Published on September 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

ok2
جھنگ(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ کے موقع پر جاری کئے گئے احکامات کی روشنی میں سیلاب متاثرین میں ٹینٹ ،خوراک اور ریلیف کے دیگر سامان کی تقسیم کے کام کو مزید تیز کرنے کیلئے جھنگ کے سیلابی علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے 22 بوتھ قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ دریائے چناب اور جہلم کے سنگم اور دیگر علاقوں جہاں سیلابی پانی مکمل طور پر نہیں اُترا وہاں امدادی سامان اور خوراک پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس سے کام لیا جارہا ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیرزکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران نے ضلع میں جاری ریلیف کاروائیوں کے حوالہ سے ڈی سی او آفس جھنگ میں منعقدہ ایک بریفنگ کے دوران بتائی ۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد کیپٹن( ر) نسیم نواز، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر، سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان سیال بھی موجود تھے ۔ملک ندیم کامران نے بتایا کہ سیلابی پانی متاثرہ علاقوں سے اترنے کے ساتھ ہی ریلیف کی کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کیلئے جیٹھا موڑ، جیٹھا موڑ نمبر2، پیر کوٹ، مسن روڈ بڑی پل، کھوتیانہ، سلیانہ، ٹھٹی شاہ شکور، بیلہ احمد خان، بیلہ بھوڑانہ، چیلہ موڑ، چک لال دین، کابلی، کوٹ خان، جھرکی سمیت 22مختلف مقامات پر امدادی سامان تقسیم کرنے کے 22بوتھ قائم کر دئیے گئے ہیں، صوبائی وزیر نے بتایا کہ جن علاقوں میں ابھی تک سیلابی پانی نہیں اُترا وہاں کے متاثرین کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کی نشان دہی پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان اور خوراک پہنچانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کا سامان سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئے تمام سرکاری افسران اور عملہ یونین کونسل کی سطح پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کاکام کر رہا ہے تاکہ کوئی متاثرہ شخص یا خاندان امداد سے محروم نہ رہ جائے ۔ ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے اس موقع پربتایا کہ سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے 104دیہات متاثر ہوئے جبکہ ایک لاکھ32ہزار912ایکٹر رقبہ اور 2لاکھ25ہزار910افراد سیلابی پانی سے متا ثرہوئے۔جہاں اب تک 2750ٹینٹ/خیمہ،16ہزار خوراک کے پیکٹ، 29سو پانی کی بوتلیں ،1199آٹے کے تھیلے اور 14سو تھیلے چاول کے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر کو یہ بھی بتایا گیا کہ اٹھارہ ہزاری میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے 57ہزار976جانوروں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جبکہ 6043جانوروں کے لئے ونڈا تقسیم کیا جا چکاہے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اٹھارہ ہزاری میں سیلاب سے ہائے ویز کی تین اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی 30سڑکیں اور چار میڈیکل سنٹروں کی عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ ضلع میں سیلاب سے متاثرہ 114تعلیمی ادارے تا حال نہیں کھولے جاسکے۔ صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے انتظامیہ پر زور دیا کہ جھنگ میں فلڈ ریلیف ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری مشینری مصروف عمل رہے تاکہ متاثرین کو پنجاب حکومت کی عملداری کا یقین رہے ۔ بعدازاں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نواز شریف سٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے بیلہ سنگا، بیلہ اناراں والا، بیلہ بتانی اور دیگرتاحال زیر آب سیلابی علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر میں سامان لوڈ کروا کر روانہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog