بورے والا کی خبریں یواین پی ڈیسک سے

Published on September 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

01
پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے،انکے لیڈر بھی عوامی ہیں،حاجی راؤ تو فیق احمد
بورے والا(یو این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متا ثرین کے علاقوں میں جا کر انکے دُکھ میں شرکت سے ثابت کردیا کہ واقعی عوامی لیڈر ہیں، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور انکے لیڈر بھی عوامی ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلز پارٹی یونٹ سات ڈبلیوبی کے صدر حاجی راؤ تو فیق احمد نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلا ول بھٹو زرداری نے سا لگر ہ کے دنوں میں دورہ ملتان متا ثرین میں امداد تقسیم کرکے خاندان کی روایات کو برقراررکھا ۔آخر پر بلاول بھٹو زرداری کی 26ویں سا لگرہ کا کیک کا ٹاگیا اور انکی درازی عمر کے لیے دُعا کی گئی۔ اس موقعہ پر محمد ذکی احمد ، بشیر احمد ، راؤ مشتاق و دیگر بھی مو جو د تھے ۔

بورے والا، پو لیس کی منشیات فروشی کیخلاف کا رروائی
بورے والا(یو این پی) پو لیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائی کر تے ہوئے منشیات کے مقدمے درج کرکے ملزمان کے خلاف کا رروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق تھانہ ٹبہ سلطان پور کے ایس آئی مظہر حسین نے مخبر کی اطلاع پر دوران گشت 204ڈبلیوبی کے رہا ئشی نعیم عرف نیما کو مشکوک حالت میں دیکھا تو اس کی تلا شی لی جس کے قبضہ سے 1050گرام چرس برآمد کرلی ۔تھانہ ٹبہ سلطان کے ہی ایس آئی مظہر حسین نے مخبر کی اطلاع پر 12ایم دنیا پور کے رہا ئشی ملزم محمد حنیف کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 250گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو جیل بھجوادیا ۔(

بورے والا،دکان کے تنازعہ پر دو گروہوں میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک
عار ف والا (یو این پی) دکان کے تنازعہ پر دو گروہوں میں فائرنگ ،نوجوان ہلاک ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں جمن شاہ کے رہائشی محمدیار جوئیہ سے دکان کا قبضہ لینے کیلئے نذیر ڈھڈی گروپ کا تنازعہ چل رہاتھا کہ نذیر ڈھڈی گروپ نے محمدیار جوئیہ گروپ کو للکارتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمدیار جوئیہ موقع پر ہلاک ہوگیا پولیس تھانہ قبولہ نے نعش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال پہنچادی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

بورے والا،پرائیویٹ سکول کیشئر پرنسپل کے لاکھوں روپے لے کر ہڑپ کرگیا
عار ف والا (یو این پی) پرائیویٹ سکول کیشئر پرنسپل کے لاکھوں روپے لے کر ہڑپ کرگیا۔ تفصیل کے مطابق جناح میڈیکل کالج پرائیویٹ کے پرنسپل طاہر اقبال آرائیں کے کالج کا کیشئرعتیق نوید850000 روپے مالیت کا سامان نقدی وغیر ہ لے کر رفو چکر ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题