گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ،سعودی پرچم کو بڑا پرچم تسلیم کر لیا گیا

Published on September 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 624)      No Comments

10707936_379456448870234_1636217301_n
جدہ سعودی عرب(بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی)گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے جدہ میں سعودی پرچم لہرانے والے لمبے پول کو دنیا کے سب سے بڑے فلیگ پول کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ سعودی حکومت کی طرف سے شہزادہ مشعل بن مجید نے چوراسیویں قومی دن کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب کی صدارت کی۔ 171.4میٹر لمبا یہ پول جس پر 1.635 مربہ میٹر سعودی جھنڈا لہرا رہا ہے حرمین شریفین اسکوائر میں نصب ہے اور 26000 مربہ میٹر کا علاقہ گھیرے ہوئے ہے۔گینز بک آف ورلڈریکارڈ کے سرکاری عہدیدار پریون پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلیگ پول ریکارڈ قائم کرنے کے لئے ضروری تمام خصوصیات کا حامل ہے انہوں نے جدہ میونسپلٹی اور عبداللطیف جمیل کمیونٹی کے رضا کاروں کی اس کامیاب منصوبے کی دیکھ بھال کرنے پر تعریف بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر میں خود کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ ہماری قوم کے لئے ایک عظیم دن ہے اور اللہ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے ہم پر اپنی رحمتیں نازل کیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog