پاکستان کے کچھ شہروں پر دبئی کی ویزے کی پابندی لگا دی گئی

Published on March 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

index
اسلام آباد/دبئی(یو این پی)متحدہ عرب امارت حکام کی جانب سے پاکستان کے کچھ شہروں پر دبئی کی ویزے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ شہر دبئی کے ویزے کے اہل نہیں ہونگے۔یواین پی کے مطابق پابندی لگانے کی وجہ پاکستان کے ان شہروں سے تقریباً دوسو لوگوں کا غیر قانونی طور پر دبئی میں آنا ہے۔ جن میں رحیم یار خان ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان ، شہداد کوٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہریوں کو ویزے کے حصول کیلئے۔ والدین کی انڈر ٹٰکنگ ، اپنے اور والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی ، ہوٹل بکنگ، تصدیق شدہ ٹکٹ ،پاکستانی رابطہ نمبر اور اگر وہ کسی دبئی شہریت رکھنے والے کے ہاں قیام کریں اور اس کی تمام تر معلومات فراہم کرنا ہوگی۔یہ تمام تر دستاویزات دبئی کی ال رئیس کمپنی، جسٹ ٹوٹل ہولیڈے، الہدف ٹوریزم اور مڈل ایسٹ ٹوریزم کے ذریعے کار آمد ہوسکیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题