جھنگ، تعلیم و آگہی پروگرام برائے عوام /ووٹروں کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی سیمینار اکا انعقاد

Published on December 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

ggggg

جھنگ(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں تعلیم و آگہی پروگرام برائے عوام /ووٹروں کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی سیمینار اکا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال چٹھہ، ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ابرار عادل، محمد اکمل ملک ،وکلاء حضرات ، این جی اوز کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال بھٹہ نے ووٹ کے اندراج کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عزم ہے کہ انتخابی عمل کے بارے میں شہریوں کی آگاہی بہتر بنا تے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ دیکر انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں۔ ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد نے تاریخی نقطہ نظر سے ووٹ کے اندراج کی اہمیت کے حوالہ سے کہا کہ خواتین اور نوجوان نسل انتخابی عمل میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے حوالہ سے موثر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔اے ڈی ایل جی ابرار عادل ، محمد اکمل ملک و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ ضمیر کی آواز ہے لہٰذا ہمارے لئے لمحہ فکریہ یہ ہے کہ اپنی سوچ کو بڑھاتے ہوئے قوم کی امانت میں خیانت نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے خوشحال مستقبل اور جمہوری عمل کی بقاء کیلئے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ بعد ازاں ووٹ کے اندراج اور آگاہی کے حوالہ سے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور عہد کیا گیا کہ ووٹ کے بہترین استعمال سے ملکی جمہوریت میں موثر اور مثبت بہتری لائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes