پاکستان میں تمام مذاہب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اعجاز عالم آگسٹن

Published on November 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

پنجاب لیول پر تقریری مقابلوں میں ضلع اوکاڑہ کے چار بچوں نے پوزیشن حاصل کی
اوکاڑہ (یواین پی)ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے منعقدہ مقابلہ جات میں پنجاب لیول پر تقریری مقابلوں میں ضلع اوکاڑہ کے چار بچوں نے پوزیشن حاصل کی اور ڈویڑن لیول پر چھ بچوں نے پوزیشن حاصل کی پوزیشن ہولڈرز کے لئے محکمہ ایجوکیشن اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی طرف سے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا . صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب تقسیم انعامات پر صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعلان پر پنجاب کی تاریخ میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین عقیدت و احترام سے تعلیمی اداروں ،مساجد چرچز ،مندروں میں مناکر پاکستان کے تمام مذاہب کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ ہم سب اکٹھے ہیں جس سے مذاہب کو آپس میں لڑوانے والوں کی سازش کو ناکام کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر،ڈی ای او سیکنڈری چودھری اکرام اور ضلعی صدر ایپکا چودھری شفقت رسول ،نائب صدر ایپکا سہیل خان لودھی کو تقریب تقسیم انعامات کے انعقاد پر مبارکبا دی تقریب میں مہمانان اعزاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) صبا اصغر علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے بھی خطاب کیا تقریب میں صحافیوں معززین شہر کے علاوہ ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی چودھری سلیم صادق ، عبداللہ طاہر ، مہر عبدالستار۔شیخ ندیم شیراز سمیت دیگر خواتین وحضرات اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题