جاپان کی بلٹ ٹرین شینکانسن کی پچاسویں سالگرہ

Published on October 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 998)      No Comments

shinkansen
جرمنی(رپورٹ شاہد شکیل )جاپان کی بلٹ ٹرین شینکانسن جو جرمن انٹر سٹی ایکسپریس سے زیادہ تیز رفتار ہے اپنی پچاسویں سالگرہ منارہی ہے۔آج سے پچاس سال قبل پہلی اکتوبر انیس سو چونسٹھ میں اس ٹرین شینکانسن جس کے لفظی معنی نئی مرکزی لائن ہیں کا افتتاح ٹوکیو میں ہوا اور اپنا پہلا سفر ٹوکیو سے اوساکا تک کیا ۔ان پچاس سالوں میں اس ٹرین نے پانچ بلین افراد کو ٹوکیو سے اوساکا پہنچانے کا اعزاز حاصل کیا۔سالگرہ کے موقع پر ٹرین حکام نے بتایا کہ شینکانسن کی بے مثال کامیابی کے بعد اولمپک دو ہزار بیس میں ایک نئی جدید ٹرین کا آغاز کیا جائے گا جس کی رفتار تین سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور تیسری جدید ٹرین دوہزار ستائیس میں متعارف کروائی جائے گی جو پانچ سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹوکیواور اوساکا کے درمیان سفر کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes