مقبوضہ کشمیر میں قتل عام، 14 شہید، 300 سے زائد زخمی

Published on December 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments


سرینگر(یواین پی) پلوامہ میں جعلی مقابلے میں 3 نوجوانوں کی شہادت پر لوگ مشتعل، احتجاج، جھڑپیں، بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر سیدھی فائرنگ، کرفیو نافذ، 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کرتے ہوئے 14 نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر دیا، 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ قابض فوج نے نہتے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی، قتل عام کیخلاف وادی بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پلوامہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔بھارتی تسلط کیخلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے، کئی مقامات پر مظاہرین نے ترنگا بھی جلایا۔ حریت قیادت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان نے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعات کی انکوائری کیلئے اقوام متحدہ کمیشن بنائے۔ہفتے کو پلوامہ کے علاقے خرپورہ سرنو میں بھارتی فوج نے جعلی سرچ آپریشن کے دوران متعدد لوگوں کو گھروں سے نکالا اور خواتین کی بے حرمتی کی، اس آپریشن کے دوران قابض فوج نے تین جوانوں کو شہید کر دیا۔نوجوانوں کی شہادت کے خلاف علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، سخت سردی کے باوجود ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور متاثرہ علاقے کی طرف پیش قدمی شروع کر دی، اس دوران ان کی قابض فوج سے شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے بلند کئے۔فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سیدھی فائرنگ کر دی جس سے 7 مظاہرین موقع پر شہید ہو گئے جبکہ دیگر افراد نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔ پلوامہ ہسپتال کے ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ شہید ہونیوالے تمام افراد کے سر میں گولی ماری گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes