آئی سی سی تمام باؤلرز کے ایکشن کا معائنہ کرائے؛محمد حفیظ

Published on October 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

99
لاہور(یو این پی)ٹی 20 چیمپئنز کرکٹ لیگ کا اہم راؤنڈ کھیلنے والی لاہور لائنز کی ٹیم بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی۔ کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی سے تمام باؤلرز کے ایکشن کا معائنہ کرانے کا مطالبہ کر دیا،واہگہ بارڈر لاہور کے راستے لاہور لائنز کی ٹیم بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی، محمد حفیظ نے کہا کہ وہ پانچ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں، اب ایکشن پر اعتراض اٹھنا ان کیلئے بھی حیران کن تھا، لاہور لائنز کے سیمی فائنل تک نہ پہنچنے میں کافی حد تک ایمپائرز کے غلط فیصلے بھی وجہ بنی۔ محمد حفیظ نے ڈھکے لفظوں میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی غلطی زیادہ تر پاکستان کے ساتھ ہوتی ہے۔ لاہور لائنز کے کرکٹرز بھارت میں اپنی کارکردگی پر مطمئن دکھائی دیے لیکن انہوں نے ڈومیسٹک سطح پر فیلڈنگ بہتر کرنے پر زور دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes