عیدالضحیٰ کی آمد آمد،مہنگائی نے عید کا رنگ تاحال جمنے نہیں دیا یواین پی سروے رپورٹ

Published on October 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

p.txt
ہارون آباد(یواین پی)عیدالضحیٰ کی آمد آمد کے باوجود دھرنوں کے باعث کارباری مندے کے ماحول اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عید کا رنگ تاحال جمنے نہیں دیا ہے مارکیٹوں اور بازاروں میں عید کی خریدرای کے لیے گاہکوں بالخصوص خواتین اور بچوں رجحان نہایت کم دیکھنے میں آرہا ہے تاجروں اور بازار کا رخ کرنے والے اکا دکا خریداروں نے دھرنوں اور مہنگائی کو اس کاروباری مندے کی بڑی وجوہات قرار دے دیا عمران خان اور طاہرا لقادری سے دھرنے ختم کرنے اور حکومت و حکمرانوں سے مہنگائی پر قابو پانے کی اپیل کر دی علاقہ ہارون آباد جیسے پسماندہ اور دوردراز علاقے کے کاروبار اور تجارتی مراکز بھی اسلام آباد دھرنے کے منفی معاشی اثرات اور مہنگائی کے سیلاب کی زد میں آچکے ہیں عیدالضحیٰ کی آمد آمد ہے کہ اور اس موقع پر ہارون آباد کے بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداروں کا ہجوم ماضی میں دیکھنے میں آتا تھا اور زندگی کے تمام طبقات کے لوگ بالخصوص خواتین اور بچے خریداری میں مگن نظر آتے تھے مگر اب اس عیدالضحیٰ کی آمد آمدپر نقشہ ہی مختلف ہے اور تاجر حضرات شدید مندے کا رونا روتے نظر آتے ہیں جبکہ دوسری جانب خریداروں کے لیے آنے والے چند صارفین مہنگائی کے ہاتھوں زندگی اجیرن ہونے کا شکوہ بر ملا کرتے ہیں اس صورتحال پر ہونے والے سروے میں تاجران و صارفین ملک فاروق اعوان ،فیصل منیر ،محمد طاہر ،محمد عرفان ،عبداللہ مجاہد ،محمد تنویر ،محمد یعقوب ،علی احمد کھرل ،محمد سعید ،محمد ریاض نے تقریبا دو ایشو ز کو اس سارے کرب اور تکلیف دہ صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کے مطابق اسلام آباد کے دھرنے کی وجہ سے کاروبار اور تجارت ٹھپ ہوچکی ہے اور معاشی و سیاسی عزم استحکام کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار بری طرح مندے میں چلے گئے ہیں اس کے علاوہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اس سروے میں رائے کا اظہار کرنے والوں نے عمران خان اور طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بلا جواز دھرنے کو ختم کر کے ملکی معیشت اور تجارت پر رحم کریں وگرنہ چھوٹے چھوٹے کاروبار بالکل برباد ہو جائیں گے انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی کے عذاب پر قابو پائے بصورت دیگر عوا م آئندہ الیکشن میں ان کو مسترد کر دیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes