دھواں اور سموگ سے بچاؤ کے آگاہی پروگرام شروع کیے ہوئے ہیں عاطف شہزاد

Published on November 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی/ شیخ ندیم شیراز ) زونل کمانڈر مسرور عالم کولاچی کی ہدایات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے سیکٹر آفس اوکاڑہ میں تمام بیٹس کمانڈرز کے ساتھ آپریشنل میٹنگ کی جس میں افسران کی کارکردگی اور آنے والے فوگی موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے سموگ اور دھواں کا باعث بننے والے عوامل سے بچاؤ کا جائزہ لیا گیا ۔سیکٹر کمانڈر نے اس سلسلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے دھواں اور سموگ سے بچاؤ کے آگاہی پروگرام شروع کیے ہوئے ہیں کہ دوران سفر ڈرائیورز حضرات پرائیویٹ اور مسافرگاڑیوں پر فوگ لائٹس لگوائیں اپنی ونڈ سکرین کو صاف رکھیں۔ دھند اور سموگ میں رات کو غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ آئ جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر دھواں دینے والی گاڑیوں اور ہائی وے سے ملحقہ زمینوں کے مالکان کو بریف کر یں کہ وہ اپنے کھیتوں میں فصلوں کو آگ نہ لگائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں ہم ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے افسران سے بھی میٹنگز کر رہے ہیں ۔ ماہ اکتوبر میں نیشنل ہائی وے اور سکولوں، کالجوں میں روڈ سیفٹی سیمینار اور کوئز مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں طلباء کو لیکچرز ، تحائف کے ساتھ ساتھ 22000 پمفلٹس اور 1500 کتابچے تقسیم کیئے گئے۔ لوڈر , مسافر اور پرائیویٹ گاڑیوں کو اس مہینے میں 9976 امداد فراہم کی گئیں۔ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں ، لاپرواہ،غیر ذمہ درارنہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں کو جرمانہ کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے روٹ پرمٹ متعلقہ جاری کرنے والے اداروں کو کینسل کرنے کے لیے بھجوائے گئے ۔نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے ہم این ایچ اے ، پولیس ,ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سڑکوں کی مرمت اور مسافروں کی سہولت کے لیے کوآرڈینیشن میٹنگز کر رہے ہیں تاکہ مسافر بروقت اور باحفاظت اپنے پیاروں کے پاس پہنچ سکیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes