اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادمحمد عارف خان نیازی کی قیادت میں مہینہ صفائی واک کا اہتمام

Published on October 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

walk pics hnd
ہارو ن آباد(یواین پی)اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادمحمد عارف خان نیازی کی قیادت میں مہینہ صفائی کے لحاظ سے ایک بہت بڑی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد ظفر اقبال ،ٹی ایم اے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر عبید الرحمان چوہدری ،سب انجینئر نذیر تبسم ،حاجی عبد الرزاق سمیت ٹی ایم اے اہلکاروں ،اساتذہ اکرام اور مختلف ہائی سکولز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،واک کے شرکاء نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سے وا ک کا آغاز کیا اور چوک فوارہ چوک میں واک کا اختتام ہوا واک کے شرکاء نے ہارون آباد شہر کو صاف ستھرا بنانے کے عزم کے اظہار پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے واک کے شرکاء نے شہر کے بازاروں اور سڑکوں پر واک کے دوران کچرا وغیرہ اٹھا کر شاپر بیگ میں ڈال کر کوڑے کرکٹ کے ڈبوں میں ڈالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔اس عملی مظاہرے کا مقصد شہریوں میں آگاہی اور شعور بیدار کرنا اور شہر ،محلہ ،گلی گلی اور گھر کی صفائی کی افادیت اجاگر کرنا تھا شرکاء واک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صفائی کا بہترین نظام باہمی تعاون سے ہی عمل میں آسکتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题