وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

Published on September 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

مدینہ منورہ: (یواین پی) وزیرِاعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، وزیرِاعظم اور وفد کیلئے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ ائیرپورٹ پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔وزیرِاعظم عمران خان اور ان کے وفد نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔ وفد کے لیے 
روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔وزیرِاعظم عمران خان اور وفد ریاض الجنتہ میں نماز مغرب اور نوافل کی ادائیگی کے بعد جدہ روانہ ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题