طاہرالقادری نے کراچی اور لاہور کے کارکنوں کو دھرنے سے جانے کی اجازت دیدی

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

55
موجودہ نظام کیخلاف انقلابی جنگ بھی جاری رہے گی اور سیاسی محاذ پر بھی ان کا مقابلہ کیا جائے گا،سربراہ عوامی تحریک
کارکن صبر سے کام لیں اور دھرنے میں موجود رہیں کیوں کہ بہت جلد انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے،دھرنے سے خطاب

اسلام آباد(یو این پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ میں شریک کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو دھرنے سے واپس جانے کی ہدایت کردی ہے۔اسلام آباد کے ڈی چوک پر انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک انقلاب کی جنگ بھی لڑے گی اور انتخابات کی بھی جس کیلئے لاہور اور کراچی میں جلسے کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ کراچی میں محرم کے بعد سیاسی جلسہ کیا جائے گا جس کی تیاری کے لئے شہر قائد کے شہریوں کو دھرنے سے جانے کی اجازت دیتا ہوں جبکہ لاہور میں بھی عید کے بعد جلسہ ہوگا۔عوامی تحریک کے سربراہ نے دھرنے میں شریک افراد کو ہدایت کی کہ وہ دھرنے میں ہی رہیں اور سیرو تفریح کیلئے باہر جانے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن صبر سے کام لیں اور دھرنے میں موجود رہیں کیوں کہ بہت جلد انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ نظام کیخلاف انقلابی جنگ بھی جاری رہے گی اور سیاسی محاذ پر بھی ان کا مقابلہ کیا جائے گا۔وفاقی دارالحکومت میں انقلاب مارچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سیلاب زدگان کو ایک دھیلا نہیں دیا صرف فوٹو سیشن کراکر آگئے ہیں،آئی ڈی پیز کیساتھ بھی دھوکہ کیا گیا ان کی رجسٹریشن صرف ٹی وی شو ہے ، شمالی وزیرستان کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں دیا گیا۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ میں نے دو سال پارلیمنٹ میں بیٹھ کردیکھا لیکن وہاں کسی قسم کی آزادی نہیں تھی، لوگوں نے کہا کہ اس وقت آمر کی حکومت تھی لیکن سیاسی لوگ آمر سے زیادہ بدتر ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک سینٹ کے اراکین وزیرِاعظم کی راہ تکتے رہے ، قرارداد بھی منظورکی لیکن وزیرِاعظم پارلیمنٹ نہیں گئے اور گئے تو انقلاب مارچ کے شرکاء کے عوامی دباؤپر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اجلاس میں مسلسل شریک رہے ،انہوں نے کہا کہ اس دھرتی کی کوئی ماں ایسے فرزند پیدا نہ کرسکی جیسے پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ہیں ان کیعزم و استقامت کا زمین وآسمان بھی گواہ ہیں اور پاکستان کے عوام بھی ان کے حوالوں کے شاہدہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی جنگ کا موقع سالوں میں ایک بار آتا ہے جب کہ انقلابی جنگ ہر روز جاری رہتی ہے کسی کو یہ مغالطہ نہ رہے کہ انقلاب کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ غریبوں کے حقوق کے حصول تک انقلاب کا سفرجاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy