مسلح افواج نے بہادری سے ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے۔سجاد حسین بلوچ

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

ملک دشمن عناصر یاد رکھیں ملکی دفاع کیخلاف پوری قوم متحد اور ایک پیج پراور پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے
نارووال(یو این پی)پاک فوج کی ملکی استحکام اور تحفظ کیلئے قربانیاں سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج نے بہادری اور جرات سے سامنا کرکے ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے۔ان خیالات کا اظہار صدر لیبر ونگ پنجاب مسلم لیگ قائد اعظم سجاد حسین بلوچ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گرد عناصر کا خاتمہ وزیرستان سے ملک کے طول و عرض تک امن و امان کا قیام پاک فوج کی انتھک قربانیوں کا ثمر ہے۔ پاکستان کے دفاع اور استحکام میں پاک فوج نے قربانیوں کے انمٹ نقوش رقم کئے ہیں۔ ملک کے کروڑوں عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج کی انتھک محنت اور جانفشانی پر پوری قوم ممنون احسان ہے۔ ملکی سالمیت اور بقا اداروں کی مضبوطی اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پاکستان کے تابندہ اور روشن حالات کا قیام امن و امان کے سازگار حالات سے ہی ممکن ہے۔ مسلح افواج ملکی امن و سلامتی اور تحفظ کی ضمانت ہیں۔ ملک دشمن عناصر یاد رکھیں ملکی دفاع کیخلاف پوری قوم متحد اور ایک پیج پر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes