ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 819)      No Comments

77
بیجنگ (یو این پی) بھارت کی سٹار پلیئر ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور کارا بلیک نے کوارٹر فائنل میں اسپینش جوڑی کو شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سوریز نوارو اور مگوروزا پر مشتمل اسپینش جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes