پنجاب حکومت لاہور شہر کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

Published on September 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments


لاہور (یواین پی) لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں، پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے بے قابو پھیلاو کی وجہ سے بڑھتے ہوئے مسائل حل کرنے کیلئے ایک پلان تیار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار کی پنجاب حکومت لاہور شہر کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر چکی مسائل کے حل کیلئے لاہور شہر کو 2 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا، ایک ضلع کا نام لاہور سٹی جبکہ دوسرے ضلع کا نام لاہور صدر ہو گا۔ ضلع لاہور سٹی میں پرانے لاہور سمیت ایسے علاقوں کو شامل کیا گیا ہے جو اس وقت نئے لاہور میں تصور ہوتے ہیں۔ جبکہ لاہور صدر میں کینٹ، شالیمار، فیروزوالا، کوٹ عبدالمالک اور ہربنس پورہ کے علاقے شامل ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ لاہور شہر کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے پر غور کیا گیا لیکن کبھی بھی بات آگے نہ بڑھی۔تاہم اب بزدار حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ پلان تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بدھ کے روز لاہور کا مختصر دورہ کیا، اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عمران خان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے کئی اہم امور زیر غور آئے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے لاہور کی تقسیم کے حوالے سے تیار کردہ پلان وزیراعظم کے سامنے پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题