موقع پر پکڑے جانیوالے سعودی جوڑے کی زبردستی شادی کروا دی گئی

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

niqaabریاض (یو این پی) پارکوں اور باغوں میں اکثر ہمیں محبت کرنے والے نوجوان جوڑے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر کی محبت وقتی ثابت ہوتی ہے اور بعد میں یہ ایک دوسرے کو چھوڑ کر اپنی اپنی راہ لیتے ہیں۔
سعودی عرب میں مذہبی پولیس نے قصبہ ابھا میں ایک ایسے ہی نوجوان جوڑے کو گھومتے پھرتے دیکھ کر ان کی تفتیش شروع کردی، اس جوڑے نے دعویٰ کیا کہ وہ محض وقت گزارنے کے لئے ایک ساتھ نہیں ہیں بلکہ ایک دوسرے سے سچی محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔
پولیس نے ان سے یہ سوال کیا کہ کیا وہ سزا کے خوف سے تو ایسا نہیں کہہ رہے ہیں جس پر انہوں نے دوبارہ اپنی محبت کے سچے ہونے کا دعویٰ کیا جس پر پولیس نے فوری طور پر ان کے والدین اور نکاح خواں کو بلوا لیا اور ان کا نکاح پڑھوا دیا۔ اگرچہ یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ واقعی یہ جوڑا شادی کے لئے سنجیدہ تھا یا نہیں لیکن پولیس نے ان کے بیان کو انتہائی سنجیدگی سے لیا اور اب وہ میاں بیوی بن چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme