الیکشن آئندہ عید سے پہلے ہوگا اور تحریک انصاف کی حکومت بنے گی، عمران خان

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

news-1412439505-9264اسلام آباد(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن بے ایمانی اور ظلم کی انتہاءکر دی ہے، ان کا جانا اب ٹھہر چکا ہے کیونکہ میری قوم جاگ چکی ہے، اگلے الیکشن آئندہ عید سے قبل ہی ہو جائیں اور اس کے نتیجے میں ہماری ہی حکومت بنے گی۔ آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایک آزاد اور خود مختار پاکستان بنایا تھا مگر حکمرانوں نے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلا پھیلا کر پوری قوم کی خودداری ختم کر دی،جب نیا پاکستان بنے گا تو ہم کسی اور کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے، اس قوم کو ایک سال میں اس کے قدموں پر کھڑا کریں گے اور اقبال اور قائد اعظم کا خواب پورا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی سیاستدان وصیت کر کے اپنے بیٹے کو لیڈر بنا جائے مگر بے نظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کو ایک وصیت کے ذریعے اپنے شوہر اور بیٹے کے حوالے کر دیاجبکہ اسفند یار ولی خان اور مولانا فضل الرحمان بھی اپنے والد کی وجہ سے لیڈر بنے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes