جدید سہولتوں کے دور میں ٹی بی قابل علاج مرض ہے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذولفقار علی بھنگو قصور

Published on March 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

\"EDO\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے)تفصیلات کے مطابق آج کوٹرادھاکشن کے رورل ہیلتھ سنٹر میں ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ٹی بی جیسے موزی مرض کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ یہ مرض قابل علاج ہے ۔مقررین نے اس موضوع پر اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کیا ای ڈی او ہیلتھ قصور ڈاکٹر زولفقار علی بھنگو جو کہ اس تقریب کے مہمانان خصوصی بھی تھے انہوں نے اس حوالے سے بڑی تفصیل سے عوام کو آگاہ کیا اور اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ معمولی دیکھ بھال سے اس بیماری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور اس بیماری سے متاثر مریضوں کو پرہیز جیسی ہدایت کو اپنانا چاہیے تاکہ وہ اس نجات حاصل کرسکیں اور علاج بھی مکمل کروائیں ادھورے علاج سے اس بیماری کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔اس سیمینار میں عوام سیاسی کارکن اور میڈیاء کے اراکین نے بھرپور شرکت کی معزز مہمانوں میں جناب ایم پی اے صاحب کے صاحب زادے جناب داؤد قریشی صاحب ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر زولفقار علی بھنگو رورل ہیلتھ سنٹر انچارج ڈاکٹر مسعود عزیز ،سابقہ ناظم چوہدری الیاس سندھو صاحب، رؤوف نواب چوہدری صاحب،چوہدرہ اکرم صاحب ڈپٹی آفیسر زراعت کوٹرادھاکشن، سی ڈی سی فوکل پرسن رزاق احمد، لیڈی ڈاکٹر محترمہ کیرل روتھ صاحبہ،چوہدری خالد منا صاحب،ڈاکٹر خالد صاھب سپیشل انچارج ٹی بی پروگرام قصور،ڈاکٹراعجاز صاحب،ڈاکٹر نور اختر صاحب،حکیم صابر صاحب قیصر گل اور دیگر نے بھرپور شرکت کی مقررین نے اپنے اپنے انداز میں اس بیماری کی وجوہات اور علاج پر روشنی ڈالیاس کے علاوہ ای ڈی او ہیلتھ نے ہسپتال کی تعمیراور اپ گریڈنگ کا وعدہ وفاء کرنے کی یقین دہانی کروائی،ایمبولینس مہیاء کرنے کا وعدہ کیا ۔عطائی ڈاکٹروں کو حوالے سے ایڈیٹر انویسٹی گیشن ڈیلی خبرنامہ مہر سلطان محمود کے سوال پر انہوں کہا کہ اس حوالے سے نئی قانون سازی ہو چکی ہے ان کے خلاف جلد ہی کروائی کی جائے گی آپ مزید تفصیل کے لیے میرے آفس تشریف لے آئیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog