پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 میچ (آج) کھیلا جائے گا

Published on October 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

bros630
دبئی (یو این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ (آج) اتوار کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 2007ء سے اب تک مجموعی طور پر 12 ٹی 20 میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے سات اور آسٹریلیا نے چار میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 10 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 12 اکتوبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题