عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران ہسپتالوں میں ایمر جنسی سٹاف موجود رہے گا

Published on October 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments

22
لاہور۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر و دیگر ہسپتالوں میں ایمر جنسی سٹاف موجود رکھنے کی ہدائت کی ہے جبکہ سرجنز ، فزیشنز ، سپیشلسٹس، ٹیکنیشنز ، نرسنگ سٹاف ، دیگر ہیلتھ اہلکار بھی آن کال رہیں گے اور انہیں بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ذرائع نے بتا یا کہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹنے اور بر وقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے مذکورہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes