لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published on July 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

لاہور (یواین پی )لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے جمع کروائی جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیاہے ۔ درخواست میں گزارش کی گئی ہے کہ 3باروزیراعظم بننے والے کو اس قانون کے تحت سزادی گئی جوختم ہوچکا،نیب کاقانون 18ویں ترمیم کے بعدختم ہو چکاہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب قانون غیر موثر ہو چکا ہے ، اس کے تحت سزا نہیں دی جاسکتی تھی،غیرموثرقانون کے تحت سزا کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی 19 جولائی کوسماعت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes