نیپال ، بس گہری کھائی میں جا گری،29 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

Published on October 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

9-11-2012_67228_l
کھٹمنڈو (یواین پی) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 800 کلو میٹر دور مغربی علاقے کے ضلع دوتی میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھن گاڈی کے لوگ مذہبی تہوار دشین میں شرکت کیلئے جوگبڑا جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی تنگ سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور ان کی تعداد 100 سے زائد تھی۔ نیپال کی آبادی کی اکثریت ہندو ہے اوردشین ملک میں منایا جانے والا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes