بگ باس سیزن 7: سلمان خان کا ڈبل رول

Published on September 12, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 813)      No Comments

\"8\"

ممبئی ۔۔۔ بھارتی ٹی وی کے سب سے زیادہ دیکھے اور پسند کئے جانے والے رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کا آغاز 15 ستمبر سے ہو رہا ہے ۔جب بھارت میں برطانوی ریئلٹی شو ’’بگ برادر‘‘ کی طرز پر ’’بگ باس‘‘ کے نام سے شوشروع کیا گیا تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ پہلا ہی شو کامیابی کے جھنڈے گاڑ دے گا، اورکہ شہرت اور مقبولیت میں دوسرے سارے شوزکو پیچھے چھوڑ دے گا ۔ گزشتہ سات سالوں سے نشر ہونے والے اس شو کی سب سے زیادہ اہم اور خاص بات اس میں شریک افراد کے تنازعات، لڑائی جھگڑے، بیان بازی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنا ہے۔ اور ان سب کا شو کی ریٹنگ بڑھانے میں بھی اہم کردار ہے۔ بگ باس کا پہلا پروگرام نومبر 2006 میں سونی ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ ہوا، پہلے شو کے میزبان اداکارارشد وارثی تھے۔ جب کہ سیزن 2 میں شلپا شیھٹی، سیزن 3 میں امیتابھ بچن اور سیزن 4 کے بعد سے سلمان خان اس شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔بگ باس کے پہلے سیزن میںآئٹم گرل راکھی ساونت اور کشمیرہ شاہ کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑوں نے پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، اور ناظرین میں اس کی دلچسپی دن بہ دن بڑھتی چلی گئی۔ بگ باس سیزن 6میں ایک طرف پاکستانی اداکارہ وماڈل وینا ملک اور بھارتی اداکار اشمت پاٹل کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں نے پاکستانی ناظرین کی دلچسپی بڑھائی تو دوسری طرف اسی شو میں شریک اداکارہ ڈولی بندرہ اور شویتاتیواڑی کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات اور جملے بازیوں نے بھارتی ناظرین کو خاصا محظوظ کیا۔بگ باس سیزن 7 میں میزبان سلمان خان اس با ر نئے انداز میں جلوہ گرہو نگے۔ سلمان خان سیزن 7 میں ڈبل رول ’’اینجل‘‘اور’’ ڈیول‘‘ ادا کریں گے۔ اس حوالے سے سلمان خان کا کہنا ہے کہ شو میں ڈبل کردار ادا کرنے کا آئیڈیا میرا اپنا ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین بگ باس 7 میں مجھے اس نئے اور منفرد انداز میں ضرور پسند کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题