دھرنے اپنی موت آپ مر چکے ہیں عالم داد لالیکا

Published on October 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 695)      No Comments

aalim
ہارون آباد(یواین)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا ایم این اے نے لالیکا ہاؤس ہارون آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے اپنی موت آپ مر چکے ہیں اور اب دھرنوں میں اتنے بھی لوگ بھی نہیں ہیں کہ انہیں دھرنی کہا جاسکے ،دھرنا بازوں نے اسی لیے مختلف شہروں میں جلسے کر کے خفت مٹانے کا بہانہ کیا ۔میاں محمد نواز شریف نے صبرو تحمل اور تدبر کے ذریعے دھرنوں کا ناکام بنایا میاں برادران نے سیلاب زدگان کی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا اور دھرنے والے احتجاج احتجاج کھیلتے رہے قوم نے پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا اور پانچ چھ ہزار افراد غیر آئینی طور پر حکومت اور پارلیمنٹ کو بلڈوز نہیں کر سکتے جمہوریت میں احتجاج حق ہوتا ہے مگر احتجاج کو اخلاق اور اصولوں کے دائرہ کار میں رہنا چاہیے دھرنوں میں استعمال کیا جانے والا کیا جانے والا لب ولہجہ اور زبان کسی بھی طر ح لیڈروں کے شایان شان نہیں ہو سکتی اس کے برعکس میاں محمد نواز شریف نے شائستگی ،دھیمے لہجے اور موثر انداز بیان سے اپنے آپ کو قوم کے عظیم لیڈر کے مرتبے پر فائز کر لیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes