پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیراہتمام سمینارکاانعقاد

Published on October 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

unnamed (1)
رپورٹ عبدالشکورابی حسن کویت سٹی
کویت کی سرزمین پر پاکستانیوں نے ایک بارپھر ایک خدادصلاحیتیوں کا لوہامنوانے کے لئے اپنے ہم وطنوں کے ٹیلنٹ کو دنیاکے سامنے لانے کے لئے بیڑااٹھایا تاکہ وہ اپنے ہونہارطلبہ وطالبات کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں اس میں اگر عرفان عادل اوراس کی ٹیم کا نام نہ لیاجائے تو صحافتی بددیانتی ہوگی وہ قابل تحسین لوگ ہیں جو دیارغیر میں بیٹھ اپنے وطن کی بات کرتے ہیں اوراس کا عملی ثبوت فراہم کرتے ہیں اوردوسروں کے لئے مشعل راہ بن جاتے ہیں ۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیراہتمام طلباء و طالبات کے لئے اورل ہیلتھ کیئر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا اہتمام اور تیاری پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت (پیفک) کے میڈیکل ڈویژن نے کیا تھا۔ سکول کی پرنسپل میڈم کبریٰ انجم اور ان کے سٹاف نے اس سیمینار کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لی اور ہر ممکن تعاون کیا، سیمینار میں طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
سیمینار کا باقاعدہ آغاز ایک طالب علم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض سکول ٹیچر مسز ارم نے بڑے احسن و خوبی سے انجام دیئے۔ انہوں نے پی ای ایف کے میڈیکل ڈویژن کی ڈاکٹر عطیہ انجم کو خصوصی لیکچر کے لئے دعوت دی۔ ڈاکٹر عطیہ انجم نے انتہائی خوبصورت طریقے سے ! اورل ہیلتھ کیئرپر لیکچر دیا اور دانتوں کی حفاظت، انکی صفائی اور خوبصورتی کے لئے بہترین طریقے سے رہنمائی کی، انہوں نے پراجیکٹر سکرین پر مختلف سلائیڈز اور ویڈیو کی مدد سے دانتوں کی صفائی اور برش کرنے کا درست طریقہ بتایا اور بہت مفید مشورے دیئے۔ طلباء و طالبات نے انتہائی دلچسپی اور شوق کا اظہار کیا، اور مختلف سوالات بھی کئے، سیمینار میں دانتوں کے مختلف ماڈل بھی رکھے گئے تھے۔ جس پر طلباء و طالبات نے دانتوں کی صفائی اور درست طریقے سے برش کرنے کی پریکٹس کی۔ اس سیمنار کی تکنیکی معاونت پی ای ایف کے کے جنرل سیکرٹری عرفان شفیق اور آئی ٹی کے انچارج اختر فرید نے کی۔ سکول کی پرنسپل میڈم کبریٰ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ سیمینار ہمارے سکول میں منعقد ہوا، اور یہ نہ صرف طلباء و طالبات بلکہ ہم سب کے لئے انتہائی مفید ہے۔ آج کے اس سیمینار سے طلباء و طالبات میں دانتوں کی صفائی اور حفاظت کا رجحان بڑھے گا، انہوں نے پی ای ایف کے کی تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے انتہائی پروفیشنل طریقے سے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے سیمینار کا انعقاد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آخر میں پی ای ایف کے کے بانی صدر محمد عرفان عادل نے سکول کی انتظامیہ، پرنسپل اور تمام سٹاف، طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی انشاء اﷲ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیراہتمام اس طرح کے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، انہوں نے پی ای ایف کے کی طرف سے ڈاکٹر عطیہ، عرفان شفیق اور اختر نوید کی کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے انتہائی احسن طریقے سے اس سیمینار کے انعقاد میں تعاون کیا اور اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes