وزیراعلیٰ پنجاب کا سیالکوٹ اور پسرور کے سرحدی علاقوں کا دورہ

Published on October 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

77
لاہور۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جمعرات کے روز سیالکوٹ اور پسرور کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چارواہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نہتے، پرامن اور معصوم شہریوں پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔ بھارت کی جارحیت کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے لئے اقوام متحدہ کوفوری نوٹس لیتے ہوئے اپنا کردارادا کرناچاہیے اور بھارت کو بھی اپنے طرز عمل میں تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور وہ ہر قسم کی جارحیت کاجواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بھارت کی جانب سے پاکستان کے شہریوں پر فائرنگ جیسی اشتعال انگیزی نا قابل برداشت ہے مادروطن کے لئے جان دینے والے نوجوانوں ،ماؤں اور بزرگوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارت فوری طو رپر ننگی جارحیت بند کرے 18کروڑ پاکستانی عوام اور مسلح افواج وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں بھارتی وزیراعظم اور ان کی قیادت ہوش کے ناخن لے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ اس خطے میں بد امنی پید ا ہو جو کچھ ہورہاہے اس کی ذمہ داری بھارت پر ہے اور امن کو نقصا ن پہنچانے کا ذمہ داربھی بھارت ہوگا انہوں نے کہا کہ پوری قوم بھارتی بربریت کی مذمت کرتی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی ۔ وزیراعلیٰ فرداً فرداً ہر زخمی ہونے والے شہری کے پاس گئے، انکی خیریت دریافت کی اور انہیں پھول پیش کئے،دلاسہ دیااور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے افرادکو مالی اعانت کے چیک بھی دئیے انہوں نے کہاکہ پرامن اور معصوم شہریوں پر فائرنگ بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes