نوبل انعام ملنے کایقین نہیں آرہا،بطورپاکستانی یہ اعزازملنے پرفخرہے،ملالہ یوسف زئی

Published on October 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

11
یہ صرف ایک ایوارڈنہیں،مجھے احساس ہواکہ آزادلڑکی ہوں،پاکستان اوربھارت کومشترکہ انعام ملنامحبت کاپیغام ہے
ہربچے کوسکول بھیجنے کاعزم کر رکھا ہے ،،سیاست دان بننا چاہتی ہوں،پہلے ڈاکٹربنناچاہتی تھی لیکن اب سیاستدان بنناچاہتی ہوں
لندن(یو این پی)نوبل انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ نوبل انعام ملنے کایقین نہیں آرہا،بطورپاکستانی یہ اعزازملنے پرفخرہے،بھرپورتعاون کرنے پروالد،والدہ اوردیگراہلخانہ کاشکریہ اداکرتی ہوں لندن میں جمعہ کی شام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ یہ صرف ایک ایوارڈنہیں،مجھے احساس ہواکہ میں ایک آزادلڑکی ہوں،پاکستان اوربھارت کومشترکہ انعام ملنامحبت کاپیغام ہے،ملالہ نے کہا کہ میر ے والدنے مجھے قیدکرکے نہیں رکھابلکہ پڑھنے کی آزادی دی،ملالہ نے کہا کہ میری ٹیچرنے آکرمجھے بتایاکہ مبارک ہوتمھیں امن کانوبل انعام ملا ہے،ہربچے کوسکول بھیجنے کاعزم کیاہے،سیاست دان بننا چاہتی ہوں،پہلے ڈاکٹربنناچاہتی تھی،اب سیاستدان بنناچاہتی ہوں،نوبل انعام ملنے پرمیریاساتذہ اورکلاس فیلوبہت خوش ہوئے،سوات میں تعلیم کیلیے آوازبلندکرنی تھی توکسی کی طرف نہیں دیکھا،جس وقت نوبل انعام کااعلان ہوااس وقت کلاس روم میں تھی،یہ پاکستان کی تاریخ پہلی بار ہے کہ کسی کو امن کا نوبل انعام ملا ہے، اس سے پاکستان کا درست تصور ابھرے گا،انھوں نے پاک بھارت وزرا اعظم سے درخواست کی کہ وہ ہم دونوں کو مشترکہ انعام ملنے کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں اور ہماری حوصلہ افزائی کریں،ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ انھیں نوبل انعام ملنے کا یقین نہیں آ رہا، جس وقت نوبل انعام کا اعلان ہوا میں اس وقت اپنے کلاس روم میں تھی، امن کا نوبل انعام میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ بطور پاکستانی نوبل انعام حاصل کرنے پر فخر ہے، بھرپور تعاون پر میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میرے والد نے مجھے قید نہیں رکھا بلکہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے آزادی دی۔ یہ صرف ایک ایوارڈ نہیں، مجھے اس سے یہ احساس ملا ہے کہ میں ایک آزاد لڑکی ہوں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme