مودی سن لو۔! پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں اور نہ ہی بھارتی فوج پاکستان کا کچھ بگاڑ سکتی ؛عمران خان

Published on October 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 797)      No Comments

666
اگلے ہفتے سرگودھا میں جلسہ ہوگا ،لاڑکانہ میں جلسے کا انتظار کررہا ہوں، آصف زرداری تیار ہوجاؤ سندھ آرہا ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھارتی جارحیت پر کوئی مذمتی بیان سامنے نہیں آیا کیونکہ انکا بیٹا بھارت کیساتھ کاروبار کر رہا ہے
نواززرداری 25 سال سے ملک کیساتھ ڈرامہ کررہے ہیں ،اثاثے باہر ہیں،بیرون ملک زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، ملک میں اثاثے بھی ظاہر نہیں کرتے
دھرنے د یکھ کرسب اکھٹے ہو گئے،نہ کوئی لیفٹ رہانہ رائٹ، نواز ،زرداری پارٹنرشپ توڑ کر دکھاؤں گا، قوم کا جاگنا نواز شریف کے استعفیٰ سے بڑاکام ہے
بھارتی وزیراعظم کے پاس بڑا موقع ہے اسٹیٹس مین بنیں صرف ایک طبقے کو خوش نہ کریں، کشمیریوں کو انکا حق دیں، فوج واپس بلائیں، امن آئے گا تو خوشحالی آئے گیجنوبی پنجاب سے وعدہ ہے کہ جو کہوں گا اسے پورا کرونگا، لوگوں کی زندگیاں آسان کرنے کیلئے نئے صوبے بننے چاہیں جس کیلئے کمیشن بنائیں گے،ملتان میں جلسے سے خطاب
ملتان(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مودی سن لو! پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں اور نہ ہی بھارتی فوج پاکستان کا کچھ بگاڑ سکتی ،اگلے ہفتے سرگودھا میں جلسہ ہوگا ،لاڑکانہ میں جلسے کا انتظار کررہا ہوں، آصف زرداری تیار ہوجاؤ سندھ آرہا ہوں،نواززرداری 25 سال سے ملک کیساتھ ڈرامہ کررہے ہیں ،اثاثے باہر ہیں،بیرون ملک زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، ملک میں اثاثے بھی ظاہر نہیں کرتے ،دھرنے د یکھ کرسب اکھٹے ہو گئے،نہ کوئی لیفٹ رہانہ رائٹ، نواز ،زرداری پارٹنرشپ توڑ کر دکھاؤں گا، قوم کا جاگنا نواز شریف کے استعفیٰ سے بڑاکام ہے،بھارتی وزیراعظم کے پاس بڑا موقع ہے اسٹیٹس مین بنیں صرف ایک طبقے کو خوش نہ کریں، کشمیریوں کو انکا حق دیں، فوج واپس بلائیں، امن آئے گا تو خوشحالی آئے گی،جنوبی پنجاب سے وعدہ ہے کہ جو کہوں گا اسے پورا کرونگا، لوگوں کی زندگیاں آسان کرنے کیلئے نئے صوبے بننے چاہیں جس کیلئے کمیشن بنائیں گے،ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی قوم ڈر جائے گی تو یہ اس کی بھول ہے، پاکستانی قوم اور فوج ایک ساتھ کھڑی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی نیت ٹھیک ہوتی تو کشمیر کا مسئلہ حل کیا جا سکتا تھا،ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کر رہا ہے، سرحد پر لوگ شہید ہو رہے ہیں تو دوسری جانب امریکا پاکستان میں ڈرون حملے کر وا رہا ہے لیکن وزیراعظم کی جانب سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہیں آیا کیونکہ ان کا بیٹا بھارت کیساتھ کاروبار کر رہا ہے، وزیراعظم نے تو انھیں کچھ نہیں کہنا، میں پوری پاکستانی قوم کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر ان کا خیال ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے پاکستانی قوم ڈر جائے گی تو یہ ان کی بے وقوفی ہے، بھارتی فوج پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیونکہ پاکستان قوم اور فوج ایک ساتھ ہیں۔ بھارتی وزیراعظم غلط فہمی میں نہ رہیں، ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا، مودی سن لو! پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ہے،عمران خان نے کہا کہ لاہور سے نکلتے ہوئے سوچا تھا کہ اگر نواز شریف کا استعفیٰ مل جائے تو بڑا کام ہو گا لیکن انسان پلان کچھ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور ہوتا ہے۔ میں خوش ہوں کہ میرے دھرنے کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں پوری پاکستانی قوم جاگ چکی ہے، آج ملتان میں انسانوں کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔ میرا وعدہ ہے کہ آپ کو ایک قوم بنا کر نیا پاکستان بناؤں گا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog