سانحہ ملتان حکومت کی نااہلی اوربدانتظامی کاشاخسانہ ہے۔سرفراز نیازی

Published on October 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

aaa
لاہور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف سعودیہ کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ سانحہ ملتان جعلی حکومت کی نااہلی اوربدانتظامی کاشاخسانہ ہے۔جعلی حکومت کی سازش کامیاب ہوگئی مگرشہادتوں کے باوجود کپتان کاکارواں پاکستان میں تبدیلی کیلئے گامزن رہے گا۔آدم خور حکمران بیگناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنا اوربھارت کی جارحیت پرمگرمچھ کے آنسوبہانابندکریں ۔حکمرانوں کے ہاتھ ہمارے کارکنان کے خون سے رنگے ہیں،شہیدوں کی قربانی سے ہماری تحریک کوتقویت ملی گی۔پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت اورتبدیلی کی علامت ہے ،عمران خان فرسودہ نظام حکومت کیخلاف مزاحمت اور بغاوت کانشان ہیں۔داغی کی لفاظی سے اس کاداغداردامن صاف اوروہ ضمنی الیکشن میں کامیاب نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ ناکام لیگ کی حمایت کے باوجود ضمنی الیکشن میں داغی کی شرمناک شکست نوشتہ دیوار ہے ۔پی ٹی آئی میں آنے کے باوجودداغی کی وفاداریاں میاں نوازشریف کے ساتھ تھیں کیونکہ وہ ان کاتنخواہ داراوروفادارایجنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ داغی پر یہ محاورہ \’\’جوسب کادوست ہوتا ہے وہ کسی کادوست نہیں ہوتا\’\’سوفیصدصادق آتاہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ،لاہوراورمیانوالی کی طرح ملتان کاتاریخی اجتماع بھی جعلی حکومت اورموروثی سیاست کیخلاف نفرت کاغماز تھا ۔انہوں نے کہا کہ اگرمیاں نوازشریف نے شروع میں استعفیٰ دے دیا ہوتاتوشاید پی ٹی آئی کوملک بھر میںیوں پذیرائی نہ ملتی جواب ملی ہے۔میاں نوازشریف اورآصف زرداری کی پارٹنر شپ کپتان عمرا ن خان کے سواکوئی نہیں توڑسکتا ۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے ہردورمیں اپنا اقتداربچانے کیلئے دوسروں کاسہارا لیا ،آصف زرداری کسی کادوست نہیں وقت آنے پرمیاں نوازشریف کووہاں مارے گاجہاں انہیں پانی نہ ملے ۔پاکستان کواس قسم کی منافقانہ سیاست سے پاک کرنے کاوقت آ گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog