تعمیراتی کا م کے معیار پر خصوصی تو جہ دی جا ئے جو ا د اکرم

Published on October 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

15-10-2014
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر وہاڑی جو ا د اکرم نے تعمیراتی محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری ترقیا تی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرائیں اور تعمیراتی کا م کے معیار پر خصوصی تو جہ دی جا ئے یہ با ت انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی ترقیا تی جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او فنا نس اینڈ پلا ننگ محمد غیا ث ، ایس ڈی او پروفیشنل ہا ئی وے محمد اقبال ، ایکسین پبلک ہیلتھ شاہد بلال ، انچارج ریسکیواکرم پنوار، ڈی او فاریسٹ رانا محمد طارق ، ڈاکٹر خا لد ، پرنسپل رانا یعقوب ، ڈی ایس او ملک مرتضیٰ شریک تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر جو ا د اکرم نے کہا کہ افسرا ن تعمیراتی منصوبوں کا موقعہ پر جا کر معائنہ کیا کریں انہوں نے مز یدکہا کہ جن اداروں سے متعلقہ منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان اداروں کے سربراہان بھی ان منصوبوں کی ما نیٹرنگ کریں اور تعمیراتی کا موں کے نتا ئج نقا ئص کے بارے میں فوری طور پر اطلا ع دی جا ئے انہوں نے اجلاس کے دوران صوبائی ترقیاتی پروگرام ، ضلعی ترقیا تی پروگرام ، ایجو کیشن سیکٹر ریفارم پروگرام سمیت مختلف منصوبوں کا جا ئز ہ لیا اور اپنے اطمینان کااظہارکیا اجلاس کو بتا یا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اسے رواں مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جا ئے گا اس منصوبے پر با ون کروڑ سے زائد خرچ ہوں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes