دھرنوں ، احتجاج اور منفی سیاست نے سیاسی کلچر کو شدید نقصان پہنچایا سجا د علوی

Published on October 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

Sajjad
ہارون آباد(یواین پی)دھرنوں اور احتجاج اور منفی نعرے بازی کی سیاست نے پاکستان کے سیاسی کلچر اور روایات کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور احتجاج کے اس بے ڈھنگے پن نے پاکستان کے تمام شعبہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے اب ملک میں ہر ایشو پر دھرنے اور احتجاج کے منفی روایات جنم لے گی جس سے پاکستان کے عوام کو سفری مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے قوم کے لیڈر ہی دوسروں کے لیے بالخصوص عام طبقات کے لیے مثالیں رقم کرتے ہیں اور یہ مثبت مثالیں قوم کے افراد کے لیے مشعل راہ ثابت ہوتی ہیں ہمارے ملک میں لیڈر بننے کے لیے منفی روایات کو فروغ دینے کا سلسلہ چل نکلا ہے اور اسلام آباد کے حالیہ دھرنے اس کی مثال ہیں اور دھرنوں کے دوران اپنے آپ کو لیڈر کہلوانے والی شخصیات کے خطاب اور لب ولہجہ اور کارکنوں کے جذبات کو مشتعل کر کے آگے بڑھنے کے سارے عمل قوم ٹی وی سکرینوں پر دیکھ چکی ہے اب قوم میں یہ منفی روایات چل نکلی ہے جس کی تمام تر ڈرامہ بازی انہی لیڈر کہلوانے والوں پر ہو گی اور تاریخ ان کے منفی طرز عمل کو کبھی نہیں بھلا سکے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک سجا د علوی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اب دھرنے محض نام کی حد تک رہ گئے ہیں مگر ان دھرنوں نے ان لیڈروں کے عزائم اور کھوکھلے پن کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے اور قوم جان گئی ہے کہ حقیقی لیڈروں اور وقتی لیڈر بننے والوں میں زمین آسمان کا فرق ہے اور قوم ان کے کھوکھلے خطابات کے جھانسے میں نہیں آئے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes