پنجاب، ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا، مریضوں کی مجموعی تعداد 386 ہوگئی

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 725)      No Comments

222
وزیر اعلی پنجاب نے مریض کی ڈینگی سے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی
لاہور(یو این پی )رواں سال پنجاب میں ڈینگی کا شکار پہلا مریض دم توڑ گیا۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 386 ہوگئی۔ شالیمار ٹاون لاہور کا 24 سالہ رہائشی سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ایک ہفتہ قبل مریض کو ہسپتال لایا گیا ۔ ایک دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اویس دم توڑ گیا ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے مریض اویس ڈینگی شارک سینڈروم میں تھا جبکہ محکمہ صحت نے ہلاکت کی تصدیق سے انکار کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے مریض کی ڈینگی سے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں 32 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 30 کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ پنجاب میں ڈینگی سے اب تک پنجاب میں 386 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 283 راولپنڈی، 45 لاہور اور 36 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy