ایک اور ماہی گیر بھارتی جیل میں چل بسا

Published on April 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

کراچی: (یواین پی) بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی ماہی گیر چل بسا۔ ہلاک ہونے والے ماہی گیر کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی ہے جو محمدی کالونی کراچی کا رہائشی تھا۔ جاں بحق سہیل کو سمندری کی حدود کی خلاف ورزی پر 8 ماہ قبل بھارتی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ ترجمان چیئر مین فشرمینز کے مطابق سہیل کے جاں بحق ہونے کی خبر محکمہ داخلہ کی جانب سے ملی۔ لاش تین سے چار روز بعد وطن پہنچ جائے گی۔ترجمان فشر مینز کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں اسوقت 108 پاکستانی ماہی گیر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ ان کی رہائی کے لیے آوازیں اٹھاتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题