محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا گہا نی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے اپنی تیاری مکمل رکھیں ڈی سی او وہاڑی

Published on October 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

Jawad
وہاڑی( یواین پی) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر وہاڑی جو اد اکرم نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا گہا نی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے اپنی تیاری مکمل رکھیں یہ بات انہوں نے ڈی پی او صادق علی ڈو گر کے ہمراہ اپنے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی ، اجلاس میں ڈی او سی مہر امیر بخش ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد ریا ض ، تینوں تحصیلوں کے ٹی ایم اوز میاں اظہر ، چودھری ندیم ، ملک منظوراحمد ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج ریسکیو1122محمد اکرم پنوار ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شا ہد سلیم ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالہ ڈاکٹر محمد اکرم، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی ڈاکٹر محمد عا بد ، سول ڈیفنس آفیسر چودھری لطیف گل اور تحصیلدار وہاڑی شریک تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر جو اد اکرم نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فول پروف انتظامات کریں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی قسم کی افواہوں پر کا ن نہ دھریں اور کسی بھی مقام پر مو جو د مشکوک شے یا کسی شخص کے بارے میں پو لیس ایمرجنسی کنٹرول15پر اطلاع دیں اور کسی بھی مشکوک شے کے قریب جا نے سے گریز کریں انہوں نے مز ید بتا یا کہ شہری کسی بھی قسم کی اطلاع پر تصدیق کے بغیر فوری ردعمل دینے سے گریز کریں اجلاس میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بتا یا کہ پو لیس نے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرلیئے ہیں اور سیکورٹی پلا ن جاری کردیا گیا ہے تمام اہم بڑی مجا لس اور جلو سو ں کی کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کے ذریعے ما نیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے اور بڑی مجا لس اور جلوسوں میں شریک ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹس سے گزارنے کے علا وہ ان کی مکمل سکر یننگ کی جا ئے گی اس مقصد لیے جلو س اور مجا لس کی انتظامیہ کی طر ف سے فراہم کردہ رضا کاروں اور سما جی تنظیموں کی خد ما ت بھی بروئے کا رلا ئی جا ئیں گے اجلاس میں محکمہ ہیلتھ اور ریسکیو1122کے افسران نے بتا یا کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال کے دوران فوری طبی امداد کے لیے ایمبو لینس سروس ہمہ وقت تیار رہے گی اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات و افر مقدار میں مو جو د ہیں اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر نے بتا یا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو فعال بنا نے کے لیے خصوصی آلات اور لبا س کی خریداری کا عمل جاری ہے اس سلسلہ میں ابتدائی کا رروائی مکمل کرلی ہے ڈی سی او جو اد اکرم نے ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے لیے درکار ضروری آلات کی خریداری میں کسی قسم کی تا خیر نہ کی جا ئے مرکزی کنٹرول روم ڈی سی او آفس میں قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کا م کرے گا اس کے علاوہ محکمہ پو لیس کی طرف سے ڈی پی او آفس میں بھی ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا جا سکتاہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog