حب: درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکا، 52 زائرین جاں بحق، متعدد زخمی

Published on November 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

11
حب(یو این پی) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکا مغرب کے وقت درگاہ کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا ہوا جب مزار کے احاطے میں دھمال ڈالی جا رہی تھی۔ زور دار دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی۔ جائے وقوعہ پر قیامت صغریٰ کے مناظر تھے اور ہر طرف لاشیں بکھر گئیں۔ درگاہ شاہ نورانی کی دشوار گزار پہاڑی علاقے میں موجودگی اور ایمبولینس بروقت نہ پہنچنے کے باعث میتوں اور زخمیوں کو پولیس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں اسپتال روانہ کیا گیا۔ کراچی کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھمال کے وقت مزار کے احاطے میں ساڑھے چار سو سے زائد زائرین موجود تھے۔حب میں موبائل فون سگنل نہ ہونے کیوجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا زخمیوں کو خضدار، لسبیلہ اور کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا اس وقت ہماری توجہ ریسکیو آپریشن پر ہے ہلاکتوں کی صیح تعداد نہیں بتا سکتے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ڈاکٹروں کو بھی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ –

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes