سعد رفیق نے بلا شبہ ریلوے کے نظام کو ملک بھر میں ترقی اور بہتری کے ٹریک پر ڈال دیا ہے سیف اللہ خا ن

Published on October 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

index
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد ریلوے ٹریک سروس بحال کر کے اس علاقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے سفری سہولیات فراہم کرنا ایک ایسا امر ہو گا جس سے اس علاقے کے ہزاروں خاندانوں کو کراچی حیدرآباد سمیت ندرون سندھ اور بہاولپور ،رحیم یار خان اور صادق آباد میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں آنے جانے کی پسندیدہ اور محفوظ سفری سہولت مل سکے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بلا شبہ ریلوے کے نظام کو ملک بھر میں ترقی اور بہتری کے ٹریک پر ڈال دیا ہے اور ان کی اس عمدہ کاوش سے ہارون آباد کے عوام میں بھی امید کی کرن جاگی ہے کہ ان کے علاقے کا کئی سالوں سے بند ریلوے سیکشن بھی چالو کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سیف اللہ خا ن نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون آبادسے ہر روز سینکڑوں مسافر بذریعہ بس کراچی جانے پر مجبور ہیں اور اگر انہیں ریلوے کے سفر کا موقع ملے تو وہ ریلوے کو بس پر ترجیح دیں گے کیونکہ طویل سفر یقیناًریلوے ٹرین کے ذریعے ہی بہترین اور پسندیدہ سمجھا جاتا ہے ہارون آباد ،فورٹ عباس ریلوے سیکشن ایک منافع بخش سیکشن ثابت ہو سکتا ہے کراچی بوگی اس ٹریک پر لگا کر اس کو بحال کر دیا جائے تو علاقے کے عوام کو تجارت میں بھی مدد ملے گی ریلوے کی بہتری کے لیے خواجہ سعد رفیق کا جذبہ اور لگن اپنی مثال آپ ہے دنیا بھر ریلوے ٹریک چہل پہل کی علامت ہیں لیکن ہمارے علاقے ہارون آباد کا ریلوے سیکشن کی اس بندش سے عوام میں افسوس پایا جاتا ہے اور ہارون آباد ،فورٹ عباس کی فوری بحالی کے لیے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے اپیل کی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes