بلاول ابھی بچہ ہے اس کی باتوں کا کیا جواب دوں، عمران خان کا دھرنے سے خطاب

Published on October 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

66اسلام آباد (یو این پی)بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کے جواب میں عمران خان پیپلز پارٹی پر برس پڑے ، کہتے ہیں گدھے پر لکیریں ڈالنے سے وہ زبیرا نہیں بن جاتا ، کراچی میں جلسہ کر کے پی ٹی آئی کی نقل کی گئی ، لوگ بھی بھیڑ بکریوں کی طرح اکٹھے کئے گئے ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں جلسہ کرکے تحریک انصاف کی نقل کی ، لیکن وہ کارکنوں میں جنون نہیں ڈال سکتی ، ایک جلسے پر جتنے پیسے خرچ کئے گئے پی ٹی آئی نے چھیاسٹھ روز میں خرچ نہیں کئے ، کپتان نے پی پی چیئرمین کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کے سوالوں کے جواب نہیں دینا چاہتے ، بلاول بتائیں کیا وہ بادشاہت اور جمہوریت کا فرق جانتے ہیں؟؟؟ پی پی چیئرمین آصف زرداری اور نواز شریف سے اثاثے پوچھ لیں ان کو لیڈر مان لیں گے، عمران خان نے کہا کہ شارٹ کٹ استعمال کرکے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا اس مقصد کیلئے نیندیں حرام کرنا پڑتی ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر آگ کی بھٹی سے گزرکر بنتا ہے شارٹ کٹ سے نہیں، بلاول ابھی بچہ ہے اس کی باتوں کا کیا جواب دوں،عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے والد آصف علی زرداری اور نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں، ابھی وہ بچے ہیں اس لئے ان کی بات کا کوئی جواب نہیں دوں گا کیوں کہ پیپلزپارٹی کی طرح اپنے بیٹے سلمان کو ایک پرچی پر پارٹی قیادت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی تو عوام زرداری اور شریف خاندان کے غلام ہوتے، کراچی جلسے میں اندرون سندھ سے زبردستی لوگوں کو لایا گیا تاہم عام انتخابات میں پارٹی سے کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی اصلاح کریں گے جبکہ پارٹی میں جمہوریت کے لئے جسٹس (ر) وجیہ الدین کی رپورٹ پر عمل کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme