ٹھٹھہ ،آل پاکستان واپڈہ ہا ئیڈروجن الیکٹرک ورکرز یونین کا احتجاجی مظاہرہ

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) آل پاکستان واپڈہ ہا ئیڈروجن الیکٹرک ورکرز یونین سب ڈویزن ٹھٹھہ کے زیر اہتمام مطالبات کے حصول کیلئے واپڈہ دفاتر مکلی کے سامنے مین قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرا کیا اور دہرنہ دکر بیٹھہ گئے ، مظاہرے کی سربراہی وحید بلوچ ، منور علی تارو ، شیر زمان سہتو ، امیر علی کھوسہ ، گلاب لنڈ ، غلام قادر میربحر اور دیگر نے کی اس موقع پر ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر مین قومی شاہراہ پر مسلسل نعرے بازی کرتے رہے، جس کی وجہ سے ایک گھنٹہ تک ٹھٹھہ اور کراچی کی قومی شاہراہ بند ہو گیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال مکمل ہونے کے باوجود ڈیلی ویجر پر کام کرنے والے ملازمین کو نوکریوں میں مستقل نہیں کیا گیا ہے ملازمین کو ٹی اے ڈی الاؤنس وقت سر ادائیگی نہیں کی جاتی ہے اور تمام ٹی اے ڈیز مکی سہولیات سے محروم رکہا گیا ہے انھوں نے کہا کہ لائین اسٹاف ، میٹرنگ اسٹاف کو حراساں کیا جاتا ہے اور بقایا جات کی وصولی نہ ہونے پر لائین اسٹاف کو جبری طور پر سزائیں دی جاتی ہیں ، اور ان کو ملنے والے بونس کی کٹوتی کی جاتی ہے مظاہرین نے کہا کہ اگر ملازمین کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ جاری رہا تو ضلع بھر میں احتجاج کیا جائے گا ،
عوامی تحریک ٹھٹھہ کے زیر اہتمام گنے کے کاشتکاروں اور اساتذہ پر ہونیوالے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) عوامی تحریک ٹھٹھہ کے زیر اہتمام گنے کے کاشتکاروں اور اساتذہ پر ہونیوالے تشدد کے خلاف ٹھٹھہ کے مین قومی شاہراہ پر احتجاج کیا اور دہرنہ دیکر دونوں اطراف سے روڈ کو بلاک کردیا ہے اس موقع پر مظاہرے کی سربراہی کرنے والے عوامی تحریک کے رہنماوں مٹھا خان لاشاری ، بلاول لاشاری ، گھنور خان زؤر ، شاہجھان چانگ ، صاحب خان کھوسہ اور دیگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بھر ملز کی کرشینگ شروع کی گئی ہے لیکن سندھ بھر میں حکومت سندھ نے تمام ملز کی کرشینگ شروع نہیں کرائی ہے جوکہ گنے کے کاشکاروں سے زیادتی ہے انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں اور اساتذہ ہونیوالے وحشیانہ تشدد کی مزمت کرتے ہیں اور ٹھٹھہ ضلع میں پانی کے بحران کو ژتم کرکے کاشتکاروں کو معاشی بد حالی سے بچا یا جائے انھوں نے کہا کہ ملز کی کرشینگ شروع کر کے گنے کے کاشتکاروں کو ہونیوالے لاکھوں روپے کے نقصانات سے بچایا جائے ۔ 
سچل سرمست کی درگاھ سے نکلنے ولا پیدل لانگ مارچ قافلہ ٹھٹھہ کے حدود میں داخل
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) آل سندھ ایریگشن ٹریڈ یونین سندھ کا مطالبات کے حصول کیلئے سچل سرمست کی درگاھ سے نکلنے ولا پیدل لانگ مارچ قافلہ ٹھٹھہ کے حدود میں داخل ہوگیا ہے او ملک کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی جنم بھومی ر جھر ک پہنچ گیا ہے ، پیادل لانگ مارچ کا قافلہ میاں عبدالرحیم بھارو ، محمد خارو ، اقبال احمد لاڑری ک ، محمد خان مشوری اور دیگر کی قیادت میں جھرک پہنچا تو شہریوں نے پیادل لانگ مارچ کا شاندار استقبال کیا ، اس موقع پر قافلے کی سربراہی کرنے والے میاں عبدالرحیم بھارو اور دیگر نے کہا کہ حکومت سندھ نے ایریگشن محکمے کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں ہے ، ملازمین ہر آفت زدہ صورتحال میں نمٹنے کیلئے تیار ہے ا ور سندھ کی معشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ لیکن ان کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی کا مظاہرا نہیں کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ سترہ روز سے پیادل لانگ کا سلسلہ جاری ہے جوکہ دس جنوری کو کراچی بلاول ہاؤس پہنچ کر مسائل کے حل کیلئے دہرنہ دیں گیں ، 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes